سکولوں کے نئے اوقات کار طلبا میں سحر خیزی کی اچھی عادت پیدا کریں گے ، ڈاکٹر عبدالشکور ملک

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 21 مئی 2024 15:48

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2024ء) سورج کی روشنی کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا انسانی جسم اور ملکی معیشت کے لیے ترجیحی ضرورت بن چکا ہے. تعلیمی اداروں کے اوقات کار علی الصبح شروع کرنےسے ہی نءی نسل سے کاہلی اور سستی کا خاتمہ ہو گا۔

(جاری ہے)

  یہ بھی تجویز ہے کہ ان اوقات تدریس کو ماہ جون و جولائی میں بھی اپنا کر نوجوان نسل کی تربیت اور کردار سازی کی جائے۔  ان خیالات کا اظہار معروف سینئر سماجی شخصیت اور انجمن شہریان جہلم کے سابق صدر ڈاکٹر عبدالشکور ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور بتایا کہ حکومت کے اس احسن اقدام کو والدین طلبا اور اساتذہ نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :