شیخوپورہ میں سوئی گیس محکمہ کی ٹاسک فورس ٹیم کی کاروائیاں جاری ۔گیس چوری پر 515 میٹر منقطع کر دئیے

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ منگل 21 مئی 2024 17:07

شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی 2024ء ) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے احکامات اور ایم ڈی سوئی گیس کی ہدایت پر جنرل مینجر شیخوپورہ ریجن سہیل اکرم کی سربراہی میں گیس چوروں کیخلاف ٹاسک فورس نے کاروائیاں کرتے ہوئے 515میٹر کاٹ لیے۔ بتایا جاتا ہے کہ کاٹے گئے میٹروں میں گھریلو کمرشل اور انڈسٹری کے میٹر بھی شامل ہے جو گیس چوری میں ملوث پائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

گیس چوری میں ملوث  ان افراد کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی در ج کر وا دیئے گئے ہیں جنرل مینجر سوئی گیس شیخوپورہ ریجن سہیل اکرم نے بتایا کہ گیس چوری کرنے والے عناصر سماج اور ملک دشمن ہے ان کیخلاف محکمانہ سخت قانونی کاروائی کی جا رہی ہے اور گیس چوری میں ملوث افراد کو ری کنکشن نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کو بلیک لسٹ کر دیاجائے گا انہوں نے کہاکہ گیس پائپ لائن پر کمریسر لگانے سے حادثات کا خطرہ ہونے کے ساتھ ساتھ گیس کے بل میں بھی اضافہ ہوتا ہے صارفین گیس لیکج یا کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر محکمہ سوئی گیس کی کمپلینٹ سیل سے رابطہ کریں۔