صدر مرکزی انجمن تاجران ضلع شیخوپورہ امجد نذیر بٹ نے 28 مئ یوم تکبیر پورے جوش و جزبہ سے منانے کا اعلان کر دیا

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ منگل 21 مئی 2024 17:09

شیخوپورہ  ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی 2024ء ) شیخوپورہ میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر اور مسلم لیگ ن کے رہنما امجد نزیر بٹ نے یوم تکبیر کو بھرپور انداز سے منانے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں وہ حلقہ کی عوام تاجر برادری کے عہدیداران سے مشاورت بھی کریں گے اس سلسلے میں شہر میں فلیکسز بھی آویزاں کی جائیں گی ان کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف  (سابق وزیر اعظم پاکستان و قائد مسلم لیگ ن )کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جہاز چوک میں  کیمپ لگایا جاۓ گا میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے حقیقی معنوں میں پاکستانی عوام کا دنیا میں سر فخر سے بلند کیا ہے اور اب بھی ان دشمن قوت کو یہ جواب دیا جاۓ گا کہ پاکستان کل بھی ایٹمی پاور تھا اور آج بھی ہے کو ئی بھی مخالف ملک غلطی سے  بھی ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اس کی آنکھیں نکال دی جائیں گی ہم سب ایک ہیں اور اپنی افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اللہ پاک ہمارے ملک پاکستان کا  اور ہماری عوام کا حامی و ناصر ہو ۔