رومان ساجد کے قاتلوں اور اصل مہروں کو فوری گرفتار کیا جائے، ڈاکٹرحافظ محمد شاہد حسین

بدھ 22 مئی 2024 14:53

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) پاکستان سنی تحریک پنجاب کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر حافظ محمد شاہد حسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طالب علم اور انجمن طلبہ اسلام کے رہنما رومان ساجد کے قاتلوں اور اصل مہروں کو فوری گرفتار کیا جائے انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنا حکومت وقت اور آئینی اداروں کی ذمہ داری ہے تاکہ انصاف کابول بالاہوان خیالات کا اظہارانہوںنے صحافی برادری کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پرڈویژنل جنرل سیکرٹری لاہورحسن رضوی، جوائنٹ سیکرٹری رانارشدحسین، ضلعی رہنماحافظ شرافت بھٹی، تحصیل صدر رشیداحمدچشتی، سکیٹرصدراسدرضا اور PST میڈیاکے عاصم قادری بھی ہمراہ تھے حافظ شاہدنے کہاکہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آوازبلندکرنے پر حکمران اپنی عوام کے خلاف اسرائیلی طرز کی درندگی کرنے والوں کو بے نقاب کریں اور آہنی ہاتھوں سے نمٹیں اور شہیدکے خاندان کی دادرسی کریں۔

متعلقہ عنوان :