سرگودھا ، تاریخ پیشی سے واپس جانے والی کار سوار حافظ آباد کی شادی شدہ خاتون اور نوجوان کو قتل کردیاگیا

بدھ 22 مئی 2024 16:51

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) سرگودھا میں آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے قتل کے تنازعہ پر دن دیہاڑے مخالفین کی کار پر فائرنگ کر کے تاریخ پیشی سے واپس جانے والی کار سوار حافظ آباد کی شادی شدہ خاتون اور نوجوان کو قتل اور مقتولہ کی کزن شادی شدہ خاتون کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گے پولیس نے میاں بیوی اور دو خواتین سمیت 12 ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل و اقدام قتل درج کر لیا اور مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے سپرد کر کے مصروف تفتیش ہے۔

زرائع کے مطابق سرگودھا لاہور روڈ کے قصبہ بھاگٹانوالہ میں 18 اپریل کو درج مقدمہ قتل کی تاریخ پیشی سے فارغ ہو کر مقدمہ قتل کی مدعیہ شادی شدہ عصمت رانی اپنی خالہ زاد کزن حافظ آباد کی شادی شدہ رفعت بی بی اپنے دیگر افراد کے ہمراہ کسی تعزیت کے لئے کارپر سوار ضلع کچہری سے کہیں جا رہے تھے کہ چک 50 شمالی کے قریب مین روڈ پر دن دیہاڑے آتشیں اسحلہ سے مسلح شوکت علی وغیرہ نے قتل کی تنازعہ میں مخالفین کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر کے حافظ آباد کی شادی شدہ خاتون رفعت بی بی اور نوجوان عامر شہزاد کو قتل اورمقتولہ کی خالہ زاد کزن مدعیہ مقدمہ قتل شادی شدہ عصمت رانی کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار گے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹلائٹ ٹاؤن نے مقتولہ رفعت بی بی کے شوہر موضع شوال چھٹہ حافظ آباد کے محمد قاسم کی مدعیت میں شوکت علی اس کی بیوی نازیہ پروین،دو خواتین سرور بی بی،منزہ یاسر،اور مناظر علی، انصر، احمد خان،عاطف علی عرف حیدر،4 کس نامعلوم کے خلاف زیر دفعہ 302/324/109/148/149 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے سپرد کر کے مصروف تفتیش ہے۔ آر پی او شارق کمال صدیقی نے دن دیہاڑے قتل واقدام قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اسد اعجاز ملہی سے رپورٹ طلب کر لی اور پولیس کو ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کو فوری ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔