آنکھیں اللہ پاک کی عظیم نعمت ہیں انکی حفاظت ہر شخص کا فرض ہے،مخدوم سید عامر علی شاہ بخاری

بدھ 22 مئی 2024 16:51

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) آنکھیں اللہ پاک کی عظیم نعمت ہیں ان کی حفاظت ہر شخص کا فرض ہے، ڈاکٹر مزمل خان نے فری میڈیکل کیمپ لگا کر دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی مخدوم سید عامر علی شاہ بخاری نے نیشنل ہسپتال احمد پور شرقیہ میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کے ابتدائی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ماہر امراض چشم سرجن ڈاکٹر مزمل خان نے اپنی طرف سے مریضوں کو مفت ادویات اور مفت عینکوں کی فراہمی بھی کی جبکہ سینکڑوں افراد کا مفت معائنہ اور درجنوں افراد کے اپریشن بھی کیے گئے کیمپ کے آرگنائز جام محمد شیراز خان اور مدثر مرسلین نے بتایا کہ اس کیمپ میں انکھوں کے مریضوں کے علاوہ گائنی کا بھی خصوصی کیمپ لگایا گیا ہے جس میں خواتین ڈاکٹر مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات کی فراہمی کر رہی ہیں۔ ممبر پنجاب اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ بخاری نے کہا کہ نیکی کے کاموں میں تمام افراد کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔\378