محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام احمدپورشرقیہ میں میگا کاٹن سیمینار کا انعقاد

بدھ 22 مئی 2024 18:17

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام احمد پور شرقیہ میں میگا کاٹن سیمینار کا انعقادہوا۔سیمینار میں کاشتکاروں کوزیادہ سے زیادہ رقبہ پر کپاس کاشت کرنے کی ترغیب دی گئی۔ کپاس کی فصل کے لئے زمین کی تیاری، کاشت کے لئے منظور شدہ اقسام کا انتخاب،متوازن ومتناسب کھادوں کا استعمال،بروقت آبپاشی، آئی پی ایم ٹیکنالوجی پر عملدرآمد کے فوائد،جڑی بوٹیوں کی تلفی، نقصان رساں کیڑوں اور بیماریوں کے کنٹرول کیلئے موثر زرعی زہروں کے استعمال سمیت دیگرکاشتکاری امور بارے آگاہی فراہم کی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حافظ محمد شفیق نے کاٹن سیمینار میں کاشتکاروں سے اپنے خطاب میں کہا کہ کپاس ہماری ایک اہم اور نقدآور فصل ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی خصوصی ہدایت پر کپاس کی کاشت و پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو ان کے فیلڈ میں جاکر رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔امسال ضلع بہاولپورمیں 6 لاکھ 13 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار کپاس کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے اس کی کاشت ترجیحاً 31 مئی تک مکمل کر لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ہیٹ ویو کے دوران کاشتہ فصل کا خاص خیال رکھیں اور ہلکی آبپاشی کریں۔ \378