برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ، کیسکو

بدھ 22 مئی 2024 18:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں بجلی کے کھمبوںکی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کئے جارہے ہیںاور اس سلسلے میں23مئی سی30 مئی تک کوئٹہ شہرکے گرڈاسٹیشنوںکے مختلف 11Kvفیڈروں پر(روزانہ کی بنیاد پر) بجلی بند رہے گی جن میں سریاب گرڈاسٹیشن سے منسلک سمنگلی ایکسپریس، کرانی، واسا، ہزارہ ٹاون، اے ون سٹی،جڑسا، سریاب ون ، سریاب ٹو، گرڈکالونی، اولڈلیاقت بازار، نیو جان محمد، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، منی مارکیٹ، انڈسٹریل، چلتن ، سرکی روڈاور سیٹلائٹ ٹاون فیڈرز(روزانہ) صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک جبکہ مری آبادگرڈاسٹیشن کے مری آباد ،سیدآباد، کاسی ون، کاسی ٹو،طوغی روڈ، لیاقت بازارایکسپریس اور سٹی فیڈروں سے صبح11بجے سے شام 5:30بجے تک بجلی بندہوگی نیز اُسی دنوں میںکوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر،پی ٹی وی، پی اے ایف، جناح ٹاون،مالک، بروری، سورج گنج بازار، جی او آر کالونی، عالم خان، مارکرفیکٹری، شہبازٹاون، ملک پلانٹ، کسٹم، ایف سی اسپتال اور نواںکلی بائی پاس ، صاحبزادہ فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3:30بجے تک بجلی بندرہے گی، اسکے علاوہ23مئی سے 30مئی تک شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ائیر پورٹ روڈ، پی اے ایف، چشمہ،ویسٹرن بائی پاس،دوستین، جبل نور،ادیان، خروٹ آباد، داریم، کڈنی سینٹر، تکاتو، گارڈن ٹاون، واسا اور عمرفیڈروں سے (روزانہ) صبح10:30بجے سے شام 4:30 بجے تک جبکہ اسی دوران انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس، راڈار، ایف جی ایس، نیومیاں غنڈی، شاہنواز، عاصم آباد،سریاب مل، شموزئی فیڈروں سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک نیز132Kv دروازہ گرڈاسٹیشن کے کولپور ون، کولپورٹو، میر سیفل، سیگار، منان آباد، عثمان آباد، واسا، اولڈاور نیو محمدحسنی فیڈروں سے بھی (روزانہ)دن 12بجے سے شام 5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔

(جاری ہے)

تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں عارضی بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔