لودہراں ، سی آئی اے انچارج کا شہری کے گھر میں داخل ہوکر خواتین پر مبینہ تشدد

ڈی پی او کامران ممتاز نے سی آئی اے انچارج سمیت تین کانسٹیبلان معطل کرکےانکوائری کا حکم دے دیا

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان بدھ 22 مئی 2024 17:47

لودھراں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2024ء ) موضع ڈانوراں کے رہائشی ارشد حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا چھوٹا بھائی پنجاب پولیس کا ملازم ہے20 مئی کے روز سی آئی اے انچارج سب انسپکٹر آصف بھٹہ تین پولیس کانسٹیبلان ،ایک رضا کار اور تین نامعلوم نقاب پوش افراد کے ہمراہ ہمارے گھر میں داخل ہو گیا اور کہا کہ ہم اسلحہ کی تلاشی لینے آئے ہیں جب ہم نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی اسلحہ نہیں ہے تو وہ غصے میں آگیا اور خواتین کے ساتھ مبینہ بدتمیزی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور جاتے ہوئے 15ہزار روپے نقدی اٹھا کر لے گئے ارشد کی شکایت پر ڈی پی او کامران ممتاز نےسب انسپکٹر آصف بھٹہ اور تین کانسٹیبلان کو معطل کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدرکو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

محمد ارشد نے کہا کہ میں اور میرے اہل خانہ ڈی پی او کے مشکور ہیں اور ڈی ایس پی صدر سرکل مہر اسحاق سیال سے بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ بھی ہمیں انصاف فراہم کریں گے۔