ہم ظالم کے خلاف مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں‘ٹیری میزا

مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش ہے‘ڈیلاس میںکشمیر کانفرنس سے خطاب

بدھ 22 مئی 2024 22:33

ڈیلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) امریکی ایوان نمائندگان کی رکن ٹیری میزا نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔ ہم ظالم کے خلاف مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکہ انسانی حقوق کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے ‘امریکہ دنیا میں امن اور بقائے باہمی کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

وہ ڈیلاس امریکہ میں فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ کانفرنس میں حریت رہنما عبدالحمید لون، غزالہ حبیب چیئرپرسن فرنڈز آف کشمیر، سماجی رہنما عبد الحفیظ خان (تمغہ امتیاز) نے بھی اظہار خیال کیا۔ٹیری میزانے مزید کہا کہ امریکہ دنیا میں امن اور بقائے باہمی کا خواہاں ہے۔ جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔ ہم ظالم کے خلاف مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ٹیری میزا کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ٹیکساس کے ایوان میں قرارداد پیش کروں گی۔