
بھارت، مشہورکمپنی کی ملازمہ کا بے تحاشا ورک لوڈ کے باعث انتقال
اینا کی موت ان کے منیجرز کی جانب سے دیے جانے والے بے تحاشا کام کے دبا ئوکی وجہ سے ہوئی،والدہ
جمعرات 19 ستمبر 2024 13:44

(جاری ہے)
انیتا آگسٹین نے خط میں لکھا کہ اینا ای وائی میں ملازمت شروع کرنے کے لیے پرجوش تھیں لیکن کام کا دبا بہت زیادہ تھا اور وہ رات گئے اور ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران بھی مسلسل کام کرتی رہتی تھیں، کام کے بعد گھر واپس آتی تھیں تو تھکی ہاری ہوتی تھی جبکہ انہیں مزید کام سونپ دیا جاتا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ اینا کی موت ان کے منیجرز کی جانب سے دیے جانے والے بے تحاشا کام کے دبا کی وجہ سے ہوئی ہے اور ان کو میری بیٹی سے ہمدردی بھی نہیں تھی، ان کی منیجر ہر شفٹ کے اختتام پر انہیں مسلسل اضافی کام دیا کرتی تھیں اور اوور ٹائم کے لیے دبا ڈالتی تھی یہاں تک کہ اتوار کو بھی کام پر بلاتی تھیں۔انتیا نے خط میں کہا کہ یہ اضافی کام اکثر زبانی طور پر سونپ دیا جاتا تھا اور اس کی وجہ سے اینا کو دبا کا سامنا تھا۔انیتا آگسٹین نے لکھا کہ اینا اسکول اور کالج میں ٹاپ کرنے والی طالبہ تھی اور سی اے کا امتحان اعزازی نمبروں سے پاس کیا تھا اور بہت محنت کرنے والی لڑکی تھیں لیکن کام کا دبا، نیا ماحول اور کام کے طویل اوقات کار نے ان کو جسمانی، جذباتی اور دماغی طور پر بے حال کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اینا ملازمت کے لیے پونے چلی گئی تھیں جہاں انہیں ایک نئے شہر میں ایڈجسٹ ہونے کے لیے مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ وہ تو وہاں کے شہریوں سے ناواقف تھیں اور زبان بھی نہیں جانتی تھیں۔خط میں نمایاں کیا گیا ہے کہ اینا کی منیجر ان کی آخری رسومات میں بھی شرکت نہیں کرسکے، جس سے ان کی والدہ نے دل خراش قرار دیا اور کہا کہ ای وائی سے کسی نے بھی ان کی آخری رسومات میں حصہ نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ ایک کمپنی جو اپنے اقدار اور انسانی حقوق کی بات کرتی ہے وہ کیسے اپنے اہم رکن کے آخری لمحات میں شریک نہ ہوسکتی ہے۔انیتا آگسٹین نے کہا کہ ای وائی پر زور دیا کہ کام کے دوران اقدار کا مظاہرہ کریں اور ملازمین کی بہتری کی قیمت پر اضافی کام کی وضاحت کریں، امید ہے میری بچی کے حادثے کے بعد حقیقی تبدیلی آئے گی تاکہ کسی اور خاندان کو اس طرح کے غم کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایرنسٹ اینڈ ینگ نے وائرل ہونے والے خط پر ردعمل میں بیان جاری کیا اور اینا کی وفات پر غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم جولائی 2024 میں اینا سیباسٹیان کی اندوہ ناک موت پر گہرے غم میں ہیں اور غم زدہ خاندان سے تعزیت کرتے ہیں۔کمپنی نے اعتراف کیا کہ اینا پونے میں ای وائی گلوبل کمپنی رکن اور ایس آر باٹلیبوئی میں آڈٹ ٹیم کا حصہ تھیں اور ہم اپنے ملازمین کی فلاح کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور ملازمین کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔سوشل میڈیا پر اینا سباسٹیان کی موت پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا ستمبر کے وسط سے انٹرنیٹ میں ان کے نام سے سرچنگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، جس میں کیرالا، کرناٹکا اور پودوچیری کے علاقے سرفہرست ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے‘ ٹرمپ پرامید ہوگئے
-
ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے، امریکا
-
فلائی دبئی اور اماریٹیک کے درمیان شراکت، عملے کے لیے بائیومیٹرک اسمارٹ گیٹس متعارف
-
سعودی عرب میں3 لاکھ 34 ہزار شہریوں کی اے آئی تربیت مکمل
-
آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
امریکا، ٹیکساس میں طوفان سے تباہی،24افراد ہلاک
-
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دئیے
-
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
-
ایران کا جوہری منصوبہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا، امریکی عہدیدار
-
مسجد نبوی ﷺکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا استعمال
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
مہاراشٹرمیں 2 لاکھ ٹرکوں کی ہڑتال، ای چالان اورہراسانی کیخلاف احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.