اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب

لبنانی وزیراعظم نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا

جمعرات 19 ستمبر 2024 14:58

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2024ء) لبنان میں پیجر دھماکوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل کے صدر نے کہاکہ لبنان میں پیجر دھماکوں پر سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو ہوگا۔

(جاری ہے)

لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے زیراستعمال 5 ہزار پیجرز میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے عام سیکیورٹی نظام سے پتہ نہ چلنے والا تباہ کن کیمیائی مواد پیٹن ( PETN) نصب کیا تھا۔پیجرز بنانے والی تائیوانی کمپنی اپالو پیجرز کا کہنا ہے کہ پیجرز انہوں نے نہیں یورپ میں ان کی ڈسٹری بیوٹر کمپنی نے بنائے، تائیوان میں تحقیقات شروع کر دی گئیں۔