راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2022 کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت

بدھ 22 مئی 2024 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2022 کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں درخواست گزاران بارے جائزہ رپورٹ داخل کرنے کیلئے مہلت دیدی۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کسانوں کو روڈا اتھارٹی فصلوں کو پانی نہیں لگانے دے رہی ہے، درخواست گزاران کی پانچ سو سے زائد کنال اراضی موضع کوٹلی میں ہے، عدالت عالیہ نے درخواست گزاروں کی اراضی ایکوائر کرنے سے روک دیا، پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، سپریم کورٹ نے حکومت حاصل کی گئی اراضی پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی، سپریم کورٹ نے روڈا اور حکومت پنجاب کو مزید ایکوائر کرنے سے روک دیا، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود نئی پنجاب حکومت نے دوبارہ اراضی ایکوائر کرنا شروع کر دی، سپریم کورٹ میں اپیل پر حتمی فیصلے سے قبل ہی اراضی ایکوائر نہیں کی جا سکتی، استدعا ہے کہ عدالت حکومت پنجاب اور روڈا کو اراضی ایکوائر کرنے سے روکنے کا حکم دے۔