شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کا19 واں یوم تاسیس منایا گیا ، دو روزہ کلچر فیسٹیول کا بھی انعقاد
بدھ 22 مئی 2024 20:20
(جاری ہے)
تقریب میں شعبہ کیمسٹری کی مس رقیہ بی بی کو سال 2022-23 کے لیے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازاگیا اور بطور انعام 2لاکھ روپے دیئے گئے ، یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد (ٹی آئی) نے یونیورسٹی کی مختصر تاریخ بتائی اور یونیورسٹی کو درپیش مشکلات بشمول فنڈز کی کمی اور بھرتیوں پر پابندی کے بارے میں بتایا، انہوں نے کہا کہ عملہ کی کمی کی وجہ سے مختلف انتظامی اور تعلیمی مسائل درپیش ہیں۔
انہوں نے مزید اکیڈمک بلاکس اور ہاسٹلز کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ طالبات کے لیے مختلف دیگر شعبوں کا آغاز کیا جا سکے۔ اپنے خطاب میں صوبائی منسٹر ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ نیورسٹیاں ریسرچ انجن ہیں ہر یونیورسٹی کو کوالٹی ایشورنس کے ساتھ ساتھ اپنے آفس آف ریسرچ اینڈ کمرشلائزیشن و اینوویشن پر توجہ دینی چاہیے، شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کے یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب میں مینا خان ا ٓفریدی نے ریسرچ کے میدان میں شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاورکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر صفیہ احمد نے فنڈ زاورمالی مسائل کا ذکر کیا اس پر محکمہ تعلیم نے کام کا آغاز کیا ہے کیونکہ خیبر پختونخوا کے اکثر یونیورسٹیوں کو انہی مسائل کا سامنا ہے، اس کیلئے خیبر پختونخوا حکومت اپنی صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کو متعارف کرانے کی منصوبہ بندی اور کام کر رہی ہے تاکہ یونیورسٹیوں سے متعلق مسائل کو حل کیا جا سکے، صوبائی وزیر نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا مقصد ترجیحی بنیادوں پر خواتین کو بااختیار بنانا اور ہر ایک کو منصفانہ مواقع فراہم کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے بھی حکمت عملی تیار کرنے پر غور کررہی ہے انہوں نے کہا کہ نصاب کے مسائل، مالی خسارہ، گڈ گورننس،معیاری تعلیم میں پائیداری لانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت سیلاب میں تباہ اسکولوں کی بحالی پر اجلاس
-
پنجاب بھرمیں 1372ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق1488زخمی ہوئے، ریسکیو1122
-
اسپیکر قومی اسمبلی کا ایوان میں فوج اور عدلیہ کیخلاف تقاریر روکنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کا شمالی و جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز میں بہادر سپوتوں کی شہادت پر خراج عقیدت
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایات پر عملدرآمد کے نتیجے میں ایم ٹیگ صارفین کی تعداد 92 فیصد سے زائد ہو گئی
-
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت خصوصی ایپ بنانے پرغور
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی بازیابی کیلئے درخواست دائر
-
گورنر سندھ دو روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ، صوبہ میں شعبہ آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے
-
دنیا کے نایاب ترین ممالیہ انڈس ڈولفن کی تعداد میں اضافہ انتہائی خوش آئند ہے، شیری رحمان
-
عارف والا ،دکان کی چھت پر سولر پلیٹ کی صفائی کرتے کرنٹ لگنے سے 26 سالہ الیکٹریشن جاں بحق ہوگیا
-
کراچی : صدر موبائل مارکیٹ میں 12 لاکھ کی ڈکیتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
-
کراچی سے چھ افراد لاپتا، شہریوں کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، سندھ ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.