پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے رفقا کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 22 مئی 2024 21:00

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ابوظہبی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایران کے سفیر رضا امیری سے ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے رفقا کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں ایرانی عوام اور قیادت کے ساتھ ہے اور اللہ تعالی سے مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا گو ہے۔ انہوں نے ایرانی سفارت خانے میں تعزیتی کتاب پر بھی دستخط کیے۔