ژ*ملی یکجہتی کونسل کے وفد کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ ‘سفیر سے اظہار تعزیت

بدھ 22 مئی 2024 21:10

o اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے ایرانی سفارتخانہ کادورہ کیا اور ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے ملاقات کی‘وفد میں شامل لیاقت بلوچ، علامہ عارف واحدی اور مفتی گلزار نعیمی پر مشتمل وفد نے ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر ابراہیم رئیسی شہید، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان شہید و دیگر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔وفد کاکہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں۔علامہ عارف واحدی، لیاقت بلوچ اور مفتی گلزار نعیمی نے مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی کلمات بھی تحریر کئے۔