گ*کسانوں کو کھاد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایپ تشکیل دینے کا فیصلہ

ؔیوریا اور ڈے اے پی کھاد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے‘رانا تنویر

بدھ 22 مئی 2024 21:10

Uاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کسانوں کو یوریا اور ڈے اے پی کھاد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے کسانوں کو کھاد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایک ایپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وہ صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

ملاقات میں وفاقی سیکرٹری انڈسٹری وسیم اجمل چوہدری بھی موجود تھے دونوں وزراء کا زراعت کی ترقی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر زرعی شعبے کی ترقی کا پختہ عزم کر رکھا ھیکسانوں کو یوریا اور ڈے اے پی کھاد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے مربوط حکمت عملی۔

(جاری ہے)

تشکیل دی ھیکسانوں کو کھاد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے ایک ایپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ھیجس کا مقصد فرٹیلایزر کمپنی سے لیکر ڈیلر تک کھاد کی نگرانی کی جایے گی ڈیلر کو پابند کیا جایے گا کسانوں کو کھادوں کی ترسیل میں شفافیت کو یقینی بنایے وفاق اور صوبائی حکومتیں اس عمل کی بھر پور نگرانی کریں گی جو عناصر منافع خوری اوور پراسیسنگ میں ملوث ہوں گے ان کے کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جاے گی وفاقی حکومت ایجینسیوں کے زریعے بھی مانیٹرنگ ریورٹ لے گی انڈسٹری کو گیس کی سپلائی کی بلاتعطل فراہمی کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں کسانوں کو کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے کھاد امپورٹ بھی کر رھے ہیں پاکستان زرعی ملک ھے زراعت کی ترقی ہمارا ایجنڈا اور مشن ھیزرعی ترقی سے کسان اور ملک کی ترقی وابستہ ھے کسانوں کا کسی صورت استحصال قبول نہیں ہی