پولیس کی کارروائی اشتہاری سمیت ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان گرفتار،مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ

بدھ 22 مئی 2024 21:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) سیالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےقتل کے اشتہاری ملزم سمیت ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتارکر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ہدایت پر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،اس سلسلہ میں محمود الحسن رانا DSP/OCU سیالکوٹ کی زیر نگرانی CIA کی ٹیم نے دن رات کوشش کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم ورک سے ڈکیتی اور راہزانی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان جبکہ تھانہ کوٹلی لوہاراں میں قتل کے مقدمہ میں انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں احسان عرف بلو، جعفر مسیح،سکندر ،وقار علی ،عادل اورقتل کا اشتہاری ملزم خلیل عرف خلیلا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ نقدی 2 لاکھ 35 ہزار روپے، قیمتی موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 1عدد پسٹل 30بور معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و جوانون کو ملزمان کی گرفتاری پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ۔