یوکرین نیٹو کو ہمارے ساتھ جنگ پر اکسارہاہے ، روس

جمعرات 23 مئی 2024 10:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) روس نے کہاکہ یوکرین نیٹو کو ہمارے ساتھ جنگ پر اکسارہاہے ۔ تاس کے مطابق امریکا میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ یوکرین حکومت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کا مقصد امریکا اور نیٹو کے دیگر ارکان کو روس کے خلاف کھڑا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

یوکرین کو روس کے اندر فوجی اور توانائی کی تنصیبات کے خلاف امریکی ہتھیاروں کے استعمال کا موقع فراہم کرنے بارے امریکی سیاست دانوں کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات انتہائی خطرناک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :