چارسدہ میں اغواکی کوشش میں ناکامی پرنویں جماعت کاطالب علم قتل

جمعرات 23 مئی 2024 11:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) چارسدہ میں مبینہ طور پراغواء کی کوشش میں ناکامی پرنویں جماعت کے طالب علم کو قتل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کی حدود قائد آباد مین روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نےمبینہ طور پر اغواء کی کوشش میں ناکامی پر فائرنگ کرکے طالب علم عکاش والد منورگل کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔عکاش درس قرآن کے بعد مسجد سے نکلتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنا،ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔مقتول طالب علم کی نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کردیاگیا ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کےحوالے سے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :