![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا سپریم کورٹ سے” دبئی لیکس“ پر نوٹس لینے کا مطالبہ
ملک میں ایک ایسی پاور کمپنی بھی ہے جس نے 28 ارب روپے کمائے اور ایک میگاواٹ بجلی نہیں پیدا کی. جماعت اسلامی کے امیر کی صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعرات 23 مئی 2024
12:01
![جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا سپریم کورٹ سے” دبئی لیکس“ ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2023/800x400/pic_c7a3b_1686849216.jpg._2)
(جاری ہے)
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح سے انڈسٹری کیسے چلیں گی؟ اور جب لوگوں نے سولر پینل لیے تو نیٹ میٹرنگ شروع ہوگئی اور اب یہ سازش ہورہی ہے کہ نیٹ میٹرنگ والا کام بھی ختم کردیا جائے حکومت نے شہریوں سے سرمایہ کاری کروائی تاکہ سستی بجلی پیدا کی جاسکے یہ تو حکومت کا کام ہے کہ سستی بجلی دیں اب لوگوں کے سروں پر تلوار لٹک رہی ہے اور اب سولر پینل پر مزید ٹیکس لگانے کی باتیں شروع ہوگئی ہیں. امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ لوگ کہاں جائیں؟ غریب لوگ کہاں جائیں؟ جس کے پاس پیسے ہیں اور وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے ان پر آپ سارے راستے بند کر دیئے ہیں، دبئی لیکس اب مسئلہ کیوں نہیں ہے؟ چار دن بات ہوئی اور اس معاملے کو دبا دیا، اس حالت میں جب ہم پائی پائی کے محتاج ہیں تو لوگ ساڑھے 3 ہزار ارب روپے لے کر چلے گئے اور انہوں نے یہاں کے پیسے سے دوبئی میں سرمایہ کاری کی ان سے جواب مانگا جانا چاہیے. انہوں نے کہا کہ ایک وزیر نے بتایا کہ میں نے قانونی کام کیا ہے تو پھر آپ دبئی کے وزیر بن جائیں، یہ لوگوں سے کہتے ہیں کہ سرمایا لاﺅ اور اپنا سرمایہ یہ یہاں سے باہر لے جاتے ہیں، کونسا اخلاقی جواز ہے حکمران طبقے کے پاس کہ وہ اوورسیز لوگوں سے بولیں کہ وہ پیسے ملک بھیجیں؟ ان سب کا منی ٹریل آنا چاہیے، یہ تو صرف دبئی لیکس ہے اگر لندن اور دیگر ممالک سے بھی لیکس آگئیں تو کیا ہوگا؟. انہوں نے کہاکہ اب تک الیکشن کمیشن کو تو حرکت میں آجانا چاہیے تھا نا؟ ان کو الیکشن ایکٹ کے تحت فارم جمع کروایا جاتا ہے اس میں اثاثے لکھے ہوتے ہیں، جن لوگوں کے نام اس لیکس میں ہیں اور انہوں نے اثاثے جمع کروائیں ہیں اس کو تو دو دن میں چیک کرلیا جائے گا اور ان کو ڈی سیٹ کردیا جائے گا کہیں سے تو پیشرفت ہو مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی خاموشی ہے. انہوں نے کہا کہ دبئی لیکس پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے، یہ پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے لہذا میرا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن ان سب کو ڈی سیٹ کرے جنہوں نے دوبئی لیکس والے اثاثے ظاہر نہیں کیے ہیں.
مزید اہم خبریں
-
پناہ کے سخت قوانین اور ناروا سلوک، تارکین وطن شمالی برطانیہ کی طرف بڑھنے پر مجبور
-
آرڈیننس لانا پارلیمان کی توہین ہے‘ ایسے کام چلانا ہے تو پارلیمنٹ بند کردیں، چیف جسٹس
-
ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی آرڈیننس کیس،الیکشن کمیشن سے جواب طلب
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان
-
کینیڈا نے ایران کے پاسداران انقلا ب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
-
مستقل چہل قدمی کمر درد دور کرنے میں معاون
-
عمران خان سے علی امین گنڈا پور کی ملاقات،اڈیالہ جیل حکام نے اعتراض اٹھا دیا
-
خیبرپختونخوا میں 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی ہدایت کردی گئی
-
وفاق مریم نواز کو پیسے دے رہا ہے تو ہمیں کیوں دیوار سے لگا رہا ہے،شوکت یوسفزئی
-
وزیرداخلہ اور علی امین گنڈاپور کا لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
-
جج کو ہراساں کرنے کے از خود نوٹس کیس، پولیس افسران کو توہین عدالت کے شوکاز جاری
-
فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین کی وطن واپسی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.