![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
وزیر اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورہ پر ابوظہبی پہنچ گئے
نائب صدر، نائب وزیرِ اعظم و چیئرمین صدارتی دربار شیخ منصور بن زاید النہیان نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا
اعجاز احمد گوندل
جمعرات 23 مئی 2024
14:14
![وزیر اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورہ پر ابوظہبی ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2024/800x400/pic_3aacb_1716455667.jpg._2)
(جاری ہے)
وزیرِ اعظم کا وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے. ابوظہبی میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدر متحدہ عرب امارات محمد بن زاید النہیان کے درمیان ملاقات ہوگی.
ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین تعاون کے مزید فروغ کے حوالے سے گفتگو ہوگی. وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اور متحدہ عرب امارات کی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے. وزیرِ اعظم اس موقع پر گفتگو بھی کریں گے. پی ٹی وی نیوز وزیرِ اعظم کی گفتگو براہ راست نشر کرے گا. (متوقع وقت: دوپہر 2 بجکر 30 منٹ -پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق) اسکے علاوہ وزیرِ اعظم متحدہ عرب امارات کے اعلی حکومتی عہدیداروں اور اماراتی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے. وزیرِ اعظم کا دورہ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین موجود دیرینہ برادرانہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہے. وزیرِ اعظم کی اعلی اماراتی قیادت اور کاروباری برادرای سے ملاقاتیں حکومت کی سفارتی کامیابیوں اور دوست ممالک کے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جنسی مظالم کے شکار افراد کے لیے مناسب طبی دیکھ بھال اہم
-
پناہ گزینوں کے حقوق سلب کرنے والے ضوابط سے اجتناب پر زور
-
چین سے ویغور ڈاکٹر گلشن عباس بارے معلومات دینے کا مطالبہ
-
فضائی آلودگی دنیا میں قبل از وقت اموات کا دوسرا بڑا سبب، رپورٹ
-
پٹرول 20 روپے مہنگا ہونے، بجلی کا یونٹ 72 روپے کا ہو جانے کا امکان
-
کھلے دودھ کی قیمت میں 70 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان
-
مشاعر میں عازمین کو بے یارومددگار چھوڑنے کے الزات بے بنیاد ہیں
-
بجلی کی مد میں وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے 1600 ارب روپے واجب الادا ہیں،سردار علی امین خان گنڈاپور
-
اسرائیلی فوج کے رفح پر حملے، سات فلسطینی ہلاک
-
خیبرپختونخواہ میں 18،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہونے کا انکشاف
-
غزہ: اسرائیلی حملوں میں جنگی اصولوں کی بارہا خلاف ورزی کا امکان
-
گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال قربانی کے جانوروں کی تعداد 5لاکھ کم رہنے کا اندازہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.