اجلاس میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 23 مئی 2024 17:01

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی 2024ء ) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 1 مئی 2024ء سے 22مئی2024 ء کے دوران گراں فروشی کے خاتمہ کے لئے 18535 دکانوں، ریڑھیوں اور دیگر کاروباری مراکز میں جاکر اشیائے خورد و نوش کے نرخ اور اشیائے ضروریہ کی کوالٹی کا معائنہ کیا ۔مقرر کردہ نرخ سے زائد اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 17 لاکھ000 36 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا ۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی پانے پر 118 دکانداروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں4 ایف آئی آر درج کرائی گئی، 164 دکانیں سر بمہر کی گئیں اور۔ 540 افراد گرفتار کیے گئے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دکانوں اور کاروباری مراکز میں جاکر باقاعدگی سے انسپیکشن کریں اور مقرر کیے گئے نرخ کے مطابق اشیاء ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہدایت جاری کی کہا نرخ نامے نمایاں جگہ پر بروقت آویزاں کرائے جائیں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری کا سامنا نہ ہو۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :