سکھر،گائے کو نکالتے ہوئے 3 نوجوان کنویں میں گرکر جاں بحق، 2 بھائی بھی شامل

جمعرات 23 مئی 2024 17:35

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) سکھر میں کنویں میں گرنے سے 2 بھائیوں سمیت 3 افرادجاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ سکھر کے علاقے دبو میں پیش آیا جہاں تین نوجوان کنویں سے گائے کو نکالنے کی کوشش کررہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گائے کو کنویں سے نکالتے ہوئے تینوں نوجوان کنویں میں گرگئے جس سے ان کی جان گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تین افراد میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :