صنعت زار شیخوپورہ میں خواتین کو جدید خطوط پر تربیت یافتہ بنانے اور روزگار کی فراہمی کے لیے جدید علوم سے آراستہ کیا جا رہا ہے، مینجر صنعت زار صائمہ مختار

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ جمعہ 24 مئی 2024 17:35

شیخوپورہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی 2024 ) محکمہ سوشل ویلفیئر حکومت پنجاب کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار شیخوپورہ میں خواتین کو مختلف کورسز کروا کر باعزت روزگار فراہم کرنے کے مواقع پیدا کئے جاتے ہیں کورسز میں ڈریس میکنگ، ٹیکسٹائل ڈیزائننگ، بیوٹیشنز، کوکنگ، کمپیوٹر،  کیلی گرافی، انگلش لینگوئج، آرٹ اینڈ گراف سمیت 1 ماہ، تین ماہ اور 6 ماہ کے مختلف کورسز کروائے جاتے اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزائنر فاطمہ نعیم، انسٹرکٹرز فیشن ڈیزائنر مس قیصرہ، ڈریس میکنگ مس شمائلہ، انسٹرکٹر کمپیوٹر اقصیٰ اکرام، مس شکیلہ آرٹ اینڈ گراف، انسٹرکٹر بیوٹیشنز مس اقراء سمیت دیگر خواتین انسٹرکٹر طالبات کو مختلف کورسز کروانے میں اپنا اہم رول ادا کر رہی ہیں طالبات کا کہنا تھا کہ صنعت زار شیخوپورہ میں ہمیں مختلف کورسز کروانے کے ساتھ ساتھ بہترین اور با پردہ ماحول فراہم کیا جاتا ہے اور مینجر صنعت زار مس صائمہ مختار ودیگر خواتین انسٹرکٹر ہمیں سیکھانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھتی ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مینجر صنعت زار شیخوپورہ صائمہ مختار کا کہنا تھا کہ  آج کل کے مشکل دور میں خواتین کو ہنر مند بنا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے تاکہ عزت کے ساتھ اپنا روزگار کما سکیں، اور مختلف کورسز کر کے اپنے سکل کے ذریعے معاشرے میں کار آمد شہری بن سکتی ہے ہمارے ادارے میں خواتین کو نہ صرف کورسز کروائے جاتے ہیں بلکہ ان کو روزگار بھی مہیا کیا جاتا ہے تاکہ یہ آنے والے وقت میں اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :