الیکشن ٹریبونل نے این اے 237سے تحریک انصاف ظہور خان محسود کی انتخابی عذرداری چیف جسٹس کو بھجوادی

پیر 27 مئی 2024 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2024ء) الیکشن ٹریبونل نے این اے 237سے پیپلزپارٹی اسدعالم نیازی کی کامیابی کے خلاف تحریک انصاف ظہور خان محسود کی انتخابی عذرداری چیف جسٹس کو بھجوادی ہے ۔الیکشن ٹریبونل کے روبرو این اے 237 میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کیخلاف اسد عالم نیازی کیخلاف تحریک انصاف کے ظہور خان محسود کی انتخابی عذرداری دھاندلی کیخلاف انتخابی عذرداری کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ظہور خان محسود کی طرف سے بیرسٹر صلاح الدین نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔ الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذرداری کی سماعت سے انکار کردیا۔ الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذرداری چیف جسٹس کو بھجوادی۔ بیرسٹر صلاح الدین کے وکالت نامے کے باعث فاضل ٹربیونل نے مرزا اختیار کیخلاف انتخابی عذرداری بھی ناٹ بی فورمی کردی۔ ظہور احمد خان محسود نے موقف دیا کہ فارم 45 کے میں کامیاب ہوا لیکن فارم 47 میں پیپلز پارٹی کا امیدوار جیت گیا۔