وکیل سے الجھنے کا انجام تھانے کے نکے منشی پر مقدمہ درج کرلیا گیا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 27 مئی 2024 17:16

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی 2024ء ) وکیل سے الجھنے کا انجام تھانے کے نکے منشی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔، ڈی پی او نصیب اللہ خان نے محرر کے ساتھ ایس ایچ او صدر کو بھی معطل کرکے  لائن حاضر کردیا۔

(جاری ہے)

عدیل احمد ایڈووکیٹ  تھانہ صدر ہارون آباد میں بند ملزم سے ملاقات کے لیے گیا تھا،جہاں   نائب محرر اظہر عباس نے بداخلاقی کی انتہا کرتے ہوئے گریبان پکڑا اور دھکے دیے،۔ نکے منشی نے تھانے کے ایک کمرے میں 30 منٹ تک مجھے بند کیے رکھا،  تھانہ صدر کے نائب ۔محرر  اظہر عباس کے خلاف تھانہ سٹی ہارون آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس اپنے پیٹی بھائی ملزم مقدمہ کو گرفتار نہ کرسکی۔

متعلقہ عنوان :