ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے فورس کی ویلفیئر کے لئے مزید اقدامات کا سلسلہ جاری، اسجد علی جعفری ریجنل منیجر چغتائی لیب اور ان کے ٹیم کے ساتھ ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 27 مئی 2024 18:38

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے فورس کی ویلفیئر کے لئے مزید اقدامات ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی جانب سے فورس کی ویلفیئر کے لئے مزید اقدامات کا سلسلہ جاری،  اسجد علی جعفری ریجنل منیجر چغتائی لیب اور ان کے ٹیم کے ساتھ ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد ،  ڈی پی او جہلم کا چغتائی لیب جہلم کے ساتھ فورس کی ویلفئیر کے لئے چغتائی لیب کی طرف سےدی جانے والی لیب ٹیسٹ کی سہولیات پر تبادلہ خیال ، فورس کی ویلفئیر کے لئے چغتائی لیب کے ساتھ مفاہمتی یاداشت جاری کرنے پر اتفاق ، مفاہمتی یاداشت کے تحت پولیس افسران کو 25 فیصد اور شہداء کی فیملیز کو لیب ٹیسٹ  کی اچھی اور معیاری سہولیات 50 فیصد ڈسکاونٹ پر حاصل ہوسکیں گی،  فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں،  پولیس افسران کی فیملیز کو صحت اور علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، ڈسرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :