کھیوڑہ سالٹ رینج کے پہاڑ میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ، آگ کا پھیلاؤ سالٹ مائن کھیوڑہ ، ٹوبر ویلی کے گاؤں سوھال اور بنگلا پہاڑی تک تھا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 29 مئی 2024 13:30

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2024ء) کھیوڑہ سالٹ رینج کے پہاڑ میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔ آگ کا پھیلاؤ سالٹ مائن کھیوڑہ ، ٹوبر ویلی کے گاؤں سوھال اور بنگلا پہاڑی تک تھا۔  آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو 1122 پنڈ دادنخان کے ہمراہ ریسکیو 1122 جہلم، ریسکیو 1122 چکوال،محکمہ جنگلات کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ آگ پر تقریباً 75٪ قابو پا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پہاڑی ایریا ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی فائر وہیکلز کے لیے راستہ ہموار نہیں ہے ۔ آگ بجھانے کے لئے اہلکار پیدل رسائی کر کے فائر بیٹر سے آگ بجھائی جا رہی ہے۔ گرمی کی شدت ، راستہ کی عدم دستیابی اور دشوار گزار پہاڑ کے باعث آگ بجھانے والے عملہ کو دشواری کا سامنا ہے۔ کھیوڑہ کے جنگل میں جنگلی کیکر اور پھلاہی کے درخت بکثرت پائے جاتے ہیں۔ انچارج ریسکیو 1122 انجینئر سعید احمد نے بتایا کہ انشاءاللہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :