سندھ ہائی کورٹ کا امجد شاہ کے قتل کے معاملے پر دونوں وزارتوں کے سیکریٹریز کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

جمعرات 30 مئی 2024 14:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے آفیسر امجد شاہ کے قتل کے معاملے پر دونوں وزارتوں کے سیکریٹریز کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بار بار عدالت سے وقت مانگا جارہا ہے ۔عدالت سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے۔

(جاری ہے)

جبران ناصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ عرصے سے درخواست زیر سماعت ہے۔معلومات کے مطابق یو اے ای حکومت نے ملزمان کو ان کے پاسپورٹ واپس کردیئے ہیں ۔ملزمان کسی دوسرے ملک فرار ہو جائیں گے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان تقی حیدر شاہ اور خرم کو دو ماہ وطن واپس لایا جائے۔عدالت نے دونوں وزارتوں کے سیکریٹریزکو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔