ملک کے نامور رحانی سکالر بابا جی عرفان الحق کی اہلیہ کا رسم قل، جس میں سیکڑوں افراد کی دعامیں شرکت۔

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 30 مئی 2024 16:34

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2024ء) ملک کے نامور رحانی سکالر بابا جی عرفان الحق کی اہلیہ کا رسم قل، جس میں سیکڑوں افراد کی دعامیں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے نامور روحانی سکالربابا جی عرفان الحق کی اہلیہ عدیل عرفان کی والدہ کی رسم قل آج مسجد ابراہیم میں ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

جس میں ملک بھر سے اعلیٰ فوجی و سول حکام کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصرمحمود باجوہ ، مرکزی انجمن تاجران لوورز رجسٹرڈ کے صدر محمد عارف چوھدری ، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جہلم ڈاکٹر شاہد سعید ، ممتاز کاروباری شخصیات شیخ محمد احسان، شیخ محمد احمد، جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی راجہ محمد انور، چئیرمین یو وی جی راجہ سجاد، راجا کامران حیات ، راجہ افضال کے علاوہ سینکڑوں افراد نے دعا میں شرکت کیا اور مرحومہ کے لے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے، جبکہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔


متعلقہ عنوان :