ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا ڈسٹرکٹ جیل کا اچانک دورہ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 30 مئی 2024 16:36

ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا ڈسٹرکٹ جیل کا اچانک دورہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2024ء) ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا ڈسٹرکٹ جیل کا اچانک دورہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے آج ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا تفصیلی دورہ کیا ۔ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم سید حسن مجتبیٰ نے سٹاف کے ہمراہ ان کا استقبال کیا جبکہ جیل کےچاق و چوبند دستے نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو سلامی دی ۔ ڈی سی جہلم نے جیل میں نو عمر وارڈ  میں بچوں سے ملاقات کی، خواتین وارڈ کا دورہ کیا ۔

انہوں نے جیل کی تمام قیدیوں کی بیرکس کے ساتھ ساتھ جیل کے کچن میں قیدیوں کو ملنے والے کھانے کو بھی چیک کیا ۔

(جاری ہے)

جیل کے ہسپتا ل میں ملنے والے ادویات اور قیدیوں کو ملنے والی طبعی سہولیات کا بھی باغور جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے جیل میں صفائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ قیدیوں کو ملنے والے کھانے ، جیل کے نظم و ضبط کو قائم رکھنے کے علاوہ ہسپتا ل میں ملنے والی سہولیات کو بہترین اور تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قید یوں کی تعداد منظور شدہ قیدیوں کی تعداد سے بہت زیادہ ہے لیکن پھر بھی جیل انتظامیہ بھرپور محنت اور لگن سے اسے پورا کر رہی ہے۔ جو کہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے کہا کہ اسی معیار کو مزید بہتر بنا کر جار ی رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :