عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے کیلیے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر من وعن عمل درآمد ضرروی ہے تاکہ حکومت پنجاب کے ریلیف پروگرام سے شہریوں کو سہولت فراہم کی جاسکے، ڈی سی جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 30 مئی 2024 16:37

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2024ء) عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے کیلیے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر من وعن عمل درآمد ضرروی ہے تاکہ حکومت پنجاب کے ریلیف پروگرام سے شہریوں کو سہولت فراہم کی جاسکے، یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کے اجلاس میں کہی، اجلاس میں مختلف محکمہ جات کی جانب سے عوامی شکایات پر ردعمل اور شکایات کے ازالے کیلئے لئے گئے ایکشن اور عوامی مسائل کے حل کی رپورٹس پیش کی گئیں جس پر اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے علاقوں میں جاری اقدامات پر بریفنگ دی، ڈی سی جہلم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز عوامی مسائل کے حوالے سے انتہائی سرگرم ہیں اور پنجاب حکومت کی ہر سطح پر کوشش ہے کہ شہریوں کے بنیادی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے اس لئے ضروری ہے کہ تمام افسران عوامی شکایات پر فل الفور ایکشن لیں اور ان کی شکایات کا ازالہ کریں۔