آفس سپرنٹنڈنٹ ہمایوں رفیق کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ جہلم سے ٹرانسفر کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں الوداعی تقریب کا انعقاد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 30 مئی 2024 16:39

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2024ء) آفس سپرنٹنڈنٹ ہمایوں رفیق کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ جہلم سے ٹرانسفر کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں  الوداعی تقریب کا انعقاد، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ایس پی انویسٹیگیشن،ڈی ایس پی صدر، ایس ایچ او پنڈدادنخان،سٹی ،سول لائینز  اور انچارج برانچز کی تقریب میں شرکت، پولیس افسران نے آفس سپرنٹنڈنٹ ہمایوں رفیق کی جہلم پولیس کے لئے خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ٹرانسفر ہونے والے آفس سپرنٹنڈنٹ ہمایوں رفیق  نےڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم اورجہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا، اس موقعہ پر آفس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ جہلم پولیس کے ساتھ بہترین وقت گزرا جو ہمیشہ یاد رہے گا، ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے جہلم پولیس کیلئے آپکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،تقریب کے اختتام پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے آفس سپرنٹنڈنٹ کو اعزازی شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، تمام پولیس افسران نے آفس  سپرنٹنڈنٹ ہمایو ں رفیق کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


متعلقہ عنوان :