کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجنیئر عامر خٹک کا دورہ جہلم، ڈی سی آفس میں اجلاس کی صدارت، ڈی سی جہلم کی ضلع جہلم پر جنرل بریفنگ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 31 مئی 2024 14:06

کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجنیئر عامر خٹک کا دورہ جہلم، ڈی سی آفس میں اجلاس ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2024ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجنیئر عامر خٹک کا دورہ جہلم، ڈی سی آفس میں اجلاس کی صدارت، ڈی سی جہلم کی ضلع جہلم پر جنرل بریفنگ، شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔ کمشنر راولپنڈی کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجنیئر عامر خٹک نے ضلع جہلم کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈی سی راولپنڈی حسن چٹھہ اور دیگر اعلی حکام بھی تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلع جہلم کی جغرافیائی، سیاسی، معاشرتی اور انتظامی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کا تعارف بھی کروایا گیا۔ کمشنر راولپنڈی انجنیئر عامر خٹک نے کہا کہ ضلع جہلم ہر لحاظ سے اہم حیثیت کا حامل ہے، آج کے دورہ کا مقصد ضلعی انتظامیہ سے تعارف اور ضلع کی تعمیر وترقی کے اقدامات سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی زمہ داری عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور روز مرہ کے انتظامی معاملات کو بہتر طریقے سے چلانا ہے۔ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے تمام افسران مکمل طور پر فعال رہیں۔