بہاولنگرکی تحصیل منچن آباد میں غربت سے تنگ محنت کش کی اپنے 4 معصوم بچوں سمیت خودکشی کی کوشش

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 3 جون 2024 17:30

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2024ء ) بہاولنگرکی تحصیل منچن آباد میں غربت سے تنگ محنت کش کی اپنے 4 معصوم بچوں سمیت خودکشی کی کوشش، حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گی، محلہ منصفی منچن آباد کے رہائشی محنت کش جاوید کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،بہاولنگر کے نواحی علاقہ منچن آباد کے رہائشی محنت کش جاوید کی مہنگائی اور غربت سے تنگ آکر اپنے 4 معصوم بچوں سمیت مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش،محمد جاوید نے اپنے 4 بچوں کو زہریلا پانی پلانے کےبعد خود بھی زندگی کے خاتمہ کی کوشش کی، زہریلی گولیوں والا پانی پینے کے بعد باپ اور بچوں کی حالت غیر ہوگئی، محمد جاوید اور اسکے متاثرہ بچوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ باپ کی حالت تشویشناک ہے، متاثرہ بچوں میں 9 سالہ دعا فاطمہ 7 سالہ ارم فاطمہ، 6 سالہ ایمان فاطمہ اور 5 سالہ احمد رضا شامل ہیں، محنت کش محمد جاوید محلہ منصفی کا رہائشی اور ابوبکر چوک منچن آباد میں شربت کا ٹھیلہ لگاتا ہے

متعلقہ عنوان :