ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بہاولنگر میں بھی خسرہ کے موذی مرض کی وبا پھیلنے لگی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 3 جون 2024 17:31

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2024ء ) ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بہاولنگر میں بھی خسرہ کے موذی مرض کی وبا پھیلنے لگی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں متاثرہ بچوں کی تعداد 17 ہوگئی سرکاری ہسپتال میں  خسرہ کی ادویات دستیاب نہیں ہیں ۔ موذی مرض خسرہ کی وبا تیزی کے ساتھ پھیلنے لگی ۔۔ کل 245 بچوں کے ٹیسٹ کیے گئے 31 خسرہ کا شکار پائے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق موذی مرض خسرہ میں مبتلا 17 بچے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیراعلاج ہیں۔

جبکہ دوسری طرف مریضوں کے لواحقین نے الزام عائد کیا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں خسرہ کی ادویات دستیاب نہ ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور متاثرہ بچوں کے والدین ادویات پرائیویٹ سٹور سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :