ڈائریکٹر انفارمیشن شہید بینظیرآباد محمد موسیٰ گوندل کی زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس انکے دفتر میں انعقاد کیا گیا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی پیر 3 جون 2024 17:40

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2024ء ) ڈائریکٹر انفارمیشن شہید بینظیرآباد ڈویژن محمد موسیٰ گوندل کی زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس آج انکے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غلام عباس گوراہو، انفارمیشن آفیسر شیر محمد جمالی، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو اور آفس کے دیگر عملے نے شرکت کی اجلاس میں نواب شاہ پریس کلب کے سینئر صحافی فیاض چند کلیری کی والدہ اور سینئیر صحافی عبدالخالق ملک کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اور دعا مانگی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر کرنے اور غم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے.

متعلقہ عنوان :