ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی جہلم ایم این اے بلال اظہر کیانی کا سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن منگلا کینٹ اور بین الصوبائی پکٹ منگلا پل کا دورہ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 3 جون 2024 17:44

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2024ء) ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی جہلم ایم این اے بلال اظہر کیانی کا سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن منگلا کینٹ اور بین الصوبائی پکٹ منگلا پل کا دورہ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن منگلا کینٹ کی بلڈنگ کا تفصیلی دورہ کروایا اور تھانہ میں SIPS کے حوالے سے نصب آئی ٹی گیجیٹس اور انکی ورکنگ کے بارے میں مکمل بریف کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلع جہلم کے تھانوں کی SIPS پروٹوکول پر منتقلی، تھانہ کے صفائی کے معیار، عوام کو دی جانے والی سہولیات اور جہلم پولیس کی کوششوں کو سراہا، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے بین الصوبائی پولیس پوسٹ منگلا پل کا بھی دورہ کیا،جہاں  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے بین الصوبائی پولیس پوسٹ منگلا پل کی حساسیت کے بارے میں مکمل بریفنگ دی، بین الصوبائی پولیس پوسٹ کے قیام کا مقصد انسداد جرائم ہے نیز مشکوک اشخاص اور گاڑیوں کی کڑی نگرانی کرنا انتہائی ضروری ہے، پولیس پوسٹ میں ڈیوٹی پر موجود نفری کی ویلفیئر کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے منگلا جیسے حساس مقام پر پولیس تھانوں کی بہتری ، سیاحوں کو بہترین ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :