نئی عمارتوں کی منظوری سے قبل تمام سرکاری احکامات کی پابندی لازمی ہے، نقشوں کے مطابق تعمیرات نہ ہونے سے شہر میں مسائل کا انبار کھڑا ہوتا جا رہا ہے ،ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 3 جون 2024 17:47

نئی عمارتوں کی منظوری سے قبل تمام سرکاری احکامات کی پابندی لازمی ہے، ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2024ء) نئی عمارتوں کی منظوری سے قبل تمام سرکاری احکامات کی پابندی لازمی ہے، نقشوں کے مطابق تعمیرات نہ ہونے سے شہر میں مسائل کا انبار کھڑا ہوتا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس میں ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی اور دیگر افسران سے کہی، اجلاس میں نئی کمرشل عمارتوں کی منظوری کیلئے مختلف کیس پیش کئے گئے جن میں متعدد کیسوں کو ڈیفر اورکچھ کو منظور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئی عمارتوں کی تعمیر میں حکومت پنجاب اور ریسکیو اداروں کے ایس او پیز کو بالکل مدنظر نہیں رکھا جارہا اس لئے آئندہ ایسی عمارات، پلازوں یا کمرشل اداروں کی تعمیر کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے جو قانون پر پورا نہیں اترتے۔

متعلقہ عنوان :