جہانیاں، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی واقع ہونے کے بعد نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک ہے اسسٹنٹ کمشنر محمد تیمور

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر منگل 4 جون 2024 16:56

جہانیاں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون 2024ء ) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد تیمور کا کہنا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے بعد نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات  اور ڈپٹی کمشنر خانیوال محمد علی بخآری کی ہدایات پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لے رہے ہیں دوکانوں کی انسپکشن کر رہے ہیں اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کو  روزانہ کی بنیاد پر جرمانے کیے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے آفس میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ دوکانداروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں اور مقررہ ریٹ پر اشیاء خوردونوش فروخت کریں انھوں نے بتایا کہ دوکانوں پر آویزاں ریٹ لسٹوں پر انتظامیہ کے رابطہ نمبر لکھے ہوئے ہیں اگر کوئی دوکاندار  اشیاء خوردونوش مہنگی فروخت کرتا ہے یا کسی شخص کو اس حوالے سے کوئی بھی شکایت ہوتو وہ انتظامیہ کو آگاہ کرے نوٹس لیا جائے گا اور دوکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :