مظبوط فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیاں مستحکم ریاست اور قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ خواجہ رمیض حسن

پاکستان کی جغرافیائی سرحدیں چیلنجز سے لیس، بیک وقت اندرونی و بیرونی سیکیورٹی تھریٹس سے نبرد آزماہونے کےلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی حوصلہ افزائی ناگزیر ہے۔ سیکرٹری اطلاعات ق لیگ پنجاب۔

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 4 جون 2024 19:51

مظبوط فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیاں مستحکم ریاست اور قومی سلامتی کے لیے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2024ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ صد افسوس ڈیجیٹل ٹیررازم کا ٹارگٹ عوام کو اپنے ہی قومی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کے لیے استعمال کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت اقوام عالم میں اسلحے سے زیادہ ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار کا دور دورہ ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا انفلووینسرز کا ہدف سوشل میڈیا صارفین کو ڈس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی ہی ریاست کے خلاف استعمال کرنا ترجیحات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ
پاکستان کی جغرافیائی سرحدیں چیلنجز سے لیس، بیک وقت اندرونی و بیرونی سیکیورٹی تھریٹس سے نبرد آزماہونے کےلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی حوصلہ افزائی ناگزیر ہے۔ مظبوط فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیاں مستحکم ریاست اور قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔