ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث02ملزمان گرفتارمال مسروقہ برآمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 5 جون 2024 14:31

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2024ء) ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی  اور ٹیم کی اہم کاروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث02ملزمان گرفتارمال مسروقہ برآمد ، ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان شہباز اور عبدلحمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے طلائی زیورات07تولہ اور رقم08لاکھ58ہزار روپے برآمد کر لئے. ،ملزمان سے کل برآمدگی 25لاکھ58ہزار روپے ہوئی ، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ  ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش

متعلقہ عنوان :