Live Updates

چین، سیلاب کے باعث کوئلے کی کان میں پھنسے 3 افراد ہلاک

پانچ افرادکو بچالیاگیا،فوری طور پر طبی امداد دی گئی ،اب ان کی حالت بہترہے،حکام

بدھ 5 جون 2024 16:42

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2024ء) چین میں سیلاب کے باعث کوئلے کی کان میں پھنسے 3 افراد ہلاک ہوگئے ، تاہم 5 کو زندہ بچالیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صوبہ شان ڈونگ میں کوئلے کی ایک کان میں سیلاب میں 8 افراد پھنسے ہوئے تھے جن کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے نکالا گیا ،ان میں سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ،تاہم 5 زندہ افراد کو نکال لیا گیا۔ زندہ بچ جانے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی ،اب ان کی حالت بہترہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :