جہانیاں،حکومت پنجاب کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر خانیوال محمد علی بخاری کی زیر نگرانی جہانیاں میں بھی انسداد خسرہ مہم جاری

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر جمعرات 6 جون 2024 17:25

جہانیاں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون 2024ء ) حکومت پنجاب کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر خانیوال محمد علی بخاری کی زیر نگرانی جہانیاں میں بھی خسرہ کے مرض کے خاتمہ اور مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے  خسرہ آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا آگاہی واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں  محمد تیمور اور قائمقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آشر نے کی واک کے انعقاد کے موقع پر  شہریوں کو موذی بیماری بارے آگاہی دی گئی خسرہ کی علامات،اسباب اور علاج بارے آگاہ کیا گیا-اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد تیمور کا کہنا ہے کہ جہانیاں میں بھی انسداد خسرہ مہم کی نگرانی کی جا رہی ہے شہریوں کو چاہیے کہ علامات سامنے آنے پر بچوں کو فوری قریبی سرکاری  ہسپتال لایا جائے جہاں علاج کی تمام سہولیات دستیاب ہیں۔