آل خیبر پختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے بیلٹ ٹسٹ کے مقابلے 9 جون کو ہیڈ کوارٹر پشاور میں ہونگے

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعرات 6 جون 2024 17:28

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون 2024ء ) خیبر پختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن (شن کیوکشنکائی) کے زیر اهتمام اپنی مدد آپ کے تحت اتوار 9 جون کراٹے کو ہیڈ کوارٹرگلبہار پشاور میں آل KPK فل کنٹکٹ کراٹےاوپن پروموشن بیلٹ ٹسٹ کا انعقاد ہورہا ہے جس میں صوبے کے مختلف علاقوں سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹسٹ ورلڈ کراٹے ارگنایزیشن (WKO) جاپان سے جاری شدہ سلیبس کے تحت لیا جا رہا ہے۔جس میں کھلاڑیوں کے ٹیکنیکس۔ٹفنس۔کاتاز۔سٹریچنگ۔سلف ڈیفینس۔فائیٹنگ اور فائیٹینگ سٹیمنا چیک کیا جائے گا۔انٹری کی آخری تاریخ جمعہ 7 جون مقرر ھے۔کامیاب کھلاڑیوں کو اگلے گریڈمیں ترقی دیجائے گی۔

متعلقہ عنوان :