عید الاضحی کے موقع پر ہر قسم کے انتظامات کو یقینی بنا کر شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کریں گے بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، ڈی سی جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 7 جون 2024 17:48

عید الاضحی کے موقع پر ہر قسم کے انتظامات کو یقینی بنا کر شہریوں کو پرامن ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2024ء) عید الاضحی کے موقع پر ہر قسم کے انتظامات کو یقینی بنا کر شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کریں گے بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے تمام مسالک ہمارے لئے یکساں قابل احترام ہیں یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکا نے عید الاضحی کے موقع پر ضروری اقدامات بارے اپنی تجاویز پیش کیں ، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کئے جا چکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم باہنی اختلاف کو ختم کرکے ایسے تہواروں کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائیں گے ۔

اجلاس میں حافظ عبد الحمید عامر ، قاری باسط، سید باقر شاہ ، حسن شاہ، قاری عمر فاروق ، سید خلیل شاہ، جرار عباس رضوی اور دیگر ممبران نے شرکت کی اور ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :