سگھر پور کشتی حادثے کے بعد حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلع کونسل حکام کا پتن کے مقام کا دورہ، حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد کشتیوں کی آمد و رفت کی اجازت دی جائے ڈی سی جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 7 جون 2024 17:50

سگھر پور کشتی حادثے کے بعد حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلع ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2024ء) سگھر پور کشتی حادثے کے بعد حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلع کونسل حکام کا پتن کے مقام کا دورہ ، حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد کشتیوں کی آمد و رفت کی اجازت دی جائے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق سگھر پور میں کشتی الٹنے کے نتیجے ہلاکتوں کے بعد دریائے جہلم میں پتن کے مقام پر کشتیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی گئی تھی ۔

اس حوالے سے حکومتی احکامات کی روشنی میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے اور بنیادی تربیت حاصل کرنے والے کشتی بانوں کو دوبارہ کشتی بانی کی اجازت دینے کے لیے ضلع کونسل کی ٹیم نے ڈی سی جہلم کی ہدایت پر کوٹ کچا ، چک نظام ، احمد آباد پتن کا دورہ کیا اور ملاحوں کشتی بانوں اور ٹھیکیداروں سے ملاقات کی اور اور کشتیوں کا جائزہ لیتے ہوئے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ڈی سی جہلم کی ہدایت پر تمام ملاحوں کو ابتدائی طبی امداد اور دریا میں حادثے کی صورت احتیاطی تدابیر بارے ریسکیو 1122 کی جانب سے تربیت دی گئی ۔ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا کہنا ہے کہ تمام حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کرنے اور ریسکیو تربیت کے سرٹیفکیٹ یافتہ کشتی بانوں کو دوبارہ کشتی آپریشن شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے ۔ اس حوالے سے ایک اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :