دوران سروس جہلم کے عوام کو محکمہ مال کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی کے تمام شعبوں میں جس طرح میرٹ پر ریلیف دیا وہ میری ذمہ داری تھی جسے میں نے بااحسن طریقے سے پور ا کرنے کی کوشش کی، اے ڈی سی ریوینو

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 7 جون 2024 17:51

دوران سروس جہلم کے عوام کو محکمہ مال کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی کے تمام ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2024ء) دوران سروس جہلم کے عوام کو محکمہ مال کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی کے تمام شعبوں میں جس طرح میرٹ پر ریلیف دیا وہ میری ذمہ داری تھی جسے میں نے بااحسن طریقے سے پور ا کرنے کی کوشش کی جبکہ تبادلے ہماری سروس کا حصہ ہیں جس کے لیے آج میں آپ سے جدا ہو رہا ہوں لیکن ضلع جہلم کے عوام کی محبت اور ڈپٹی کمشنر جہلم ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم  کا مثبت انتظامی رویہ اور راہنمائی مجھے یاد رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو جہلم و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر محمد حسان طارق نے اپنے اعزاز میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی طرف دیئے گئے عشائیہ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر جہلم مبین احسن ،ڈی ایس پی صدر،ڈی ایس پی سوہاوہ، ڈی ایس پی ٹریفک اور دیگر پولیس افسران کی تقریب میں شریک تھے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم اور دیگرتمام افسران نے ایڈیشنل کمشنر ریوینو جہلم محمد حسان طارق کی ڈسٹرکٹ جہلم کے لئے خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

  تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایڈیشنل کمشنر ریوینو کو اعزازی شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، تمام پولیس افسران نے ایڈیشنل کمشنر ریوینو جہلم و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر محمد حسان طارق کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :