بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں مبینہ پولیس مقابل منچن آباد کی حدود میں بابا فرید پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 10 جون 2024 17:26

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 جون 2024ء ) بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں مبینہ پولیس مقابل منچن آباد کی حدود میں بابا فرید پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک  جبکہ دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس گرفتار ملزمان سے برآمدگی کے بعد واپس آ رہی تھی کہ گرفتار ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی،تھانہ منچن آباد کی حدود بابا فرید پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے پولیس ملزمان سے سرقہ شدہ رقم اور اسلحہ کی برآمدگی کے بعد واپس آرہے تھے کہ ساتھی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو صدیق اور ظفر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے واقعہ کے بعد ساتھی ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ہلاک ملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منچن آباد منتقل کر دی گئیں ہیں